ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپ کے ایک اور ممبر اسمبلی گرفتار

آپ کے ایک اور ممبر اسمبلی گرفتار

Sun, 31 Jul 2016 20:01:42    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی(آپ)کی ایک خاتون کارکن کی خود کشی کے سلسلے میں پولیس نے نریلا سے پارٹی ممبر اسمبلی شرد چوہان کو گرفتار کرلیا ہے۔چوہان کی گرفتاری کے ساتھ ہی پارٹی کے گرفتار کئے گئے لیڈروں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہے۔معاملہ کے سلسلے میں گزشتہ چار دنوں میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے چوہان اور اہم ملزم رمیش بھاردواج سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ چوہان اور بھاردواج کے علاوہ ممبر اسمبلی کے ساتھی امت اور رجنی کانت سمیت پانچ دیگر افراد کو کل رات گرفتار کیا گیا۔بھاردواج کو سونی پت سے 26؍جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔خاتون کی خودکشی کے سلسلے میں نریلا کے ممبر اسمبلی کے ساتھ اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔شمال مغربی دہلی کے نریلا میں واقع اپنے گھر میں خاتون نے زہر کھا لیا تھا اور 19؍جولائی کو ایل این جے پی اسپتا ل میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی ۔خاتون نے مبینہ طور پر اس کو غلط طریقے سے چھونے کو لے کر بھاردواج کے خلاف جون میں ایک شکایت اور چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرایا تھا۔دہلی پولیس نے 20؍جولائی کو خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پورا معاملہ خصوصی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا تھا۔خاتون کے اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ مبینہ طور پر چھیڑ خانی کرنے والے بھاردواج کے ضمانت پر رہا ہو جانے کے بعد خاتون ڈپریشن کاشکار ہوگئی تھی۔اس نے الزام لگایا کہ ملزم کو مقامی آپ ممبر اسمبلی نے تحفظ دیا۔خاتون نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں بھاردواج کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بھاردواج نے اس سے کہا تھا کہ اگر وہ پارٹی میں ابھرنا چاہتی ہے تو اسے سمجھوتہ کرنا ہوگا اور اس نے خود کومقامی پارٹی ممبر اسمبلی کا قریبی ہونے کا دعوی کیا تھا۔
 


Share: